ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : موبائل فون چوری کے الزام میں ماہی گیر کا ٹارچر - 6 ملزمین گرفتار 

منگلورو : موبائل فون چوری کے الزام میں ماہی گیر کا ٹارچر - 6 ملزمین گرفتار 

Thu, 23 Dec 2021 13:25:38    S.O. News Service

منگلورو ،23؍ دسمبر (ایس او نیوز) منگلورو بندر علاقے میں ایک ماہی گیر پر موبائل چوری کے الزام لگاتے ہوئے اسے کرین سے الٹا لٹکانے اور ٹارچر کرنے کے الزام میں پولیس نے 6  ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ افراد کی شناخت کوندورو پولّیا، آولا راجکمار، کاٹنگاری منوہر، اوٹوکوری جالیّا، کرپینگاری روی اور پوالایا گوندیّا کے طور پر کی گئی ہے اور یہ تمام افراد آندھرا پردیش کے رہنے والے ہیں ۔ 

جبکہ متاثرہ شخص کا نام وائیلا شینو بتایا گیا ہے جو کہ آندھرا پردیش کے ماہی گیر طبقہ سے تعلق رکھتا ہے ۔ خیال رہے کہ اس شخص کو کرین سے الٹا لٹکانے اور پوچھ تاچھ کے نام پر پرتشدد انداز میں ٹارچر کرنے والی ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔


Share: